سوڈان کے علاقے دارفور میں سونے کی ایک زیرِ زمین کان بیٹھنے سے 60 سے زائد کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔
واشنگٹن —

سوڈانی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق حادثہ شمالی دارفور کے علاقے جبلِ عامر کی ایک کان میں پیش آیا۔
علاقے سے منتخب ایک رکنِ پارلیمان کے مطابق کان کے زمین میں دھنسنے کا واقعہ پیر کو پیش آیا تھا لیکن دارالحکومت خرطوم تک اس کی اطلاع جمعرات کو پہنچی۔
ایک عینی شاہد نے برطانوی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کو بتایا ہے کہ حادثے کے بعد کی جانے والی امدادی سرگرمیاں ناکام رہیں اور کان میں پھنسے کان کنوں کی جانیں نہیں بچائی جاسکیں۔
ترجمان کے مطابق دو قبیلوں کی جانب سے اس کان کی ملکیت پر رواں سال جنوری میں مسلح جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں جس میں کئی افراد کی ہلاکت کے بعد کان کو بند کردیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں امن کی بحالی کے بعد حال ہی میں کان کو دوبارہ کھولا گیا تھا۔
خیال رہے کہ سوڈان کے مغربی صوبے دارفور کے بیشتر علاقوں میں امن و امان کی صورتِ حال ابتر ہے جہاں 2003ء سے غیر عرب جنگجو حکومت کے خلاف مسلح بغاوت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دارفور کا وسیع و عریض لیکن بنجر علاقہ قدرتی ذخائر سے مالامال تصور کیا جاتا ہے۔
سوڈان میں پانچ لاکھ سے زائد افراد سونے کی کان کنی سے وابستہ ہیں اور خرطوم حکومت کے مطابق صرف گزشتہ سال اسے سونے کی برآمد سے ڈھائی ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ حاصل ہوا تھا۔