شٹ ڈاؤن کا خطرہ: بجٹ اخراجات پرسمجھوتانظر نہیں آرہا

  • مدثرہ منظر

شٹ ڈاؤن کا خطرہ: بجٹ اخراجات پرسمجھوتانظر نہیں آرہا

صدر نے کانگریس میں دونوں پارٹیوں کےقائدین کو چار مرتبہ وائٹ ہاؤس بلایا تاکہ حکومت کا کام جزوی طور پر بند ہونے سے بچانے کے لیے حکومتی اخراجات پر کوئی سمجھوتا ہو سکے

وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ صدر اوباما نے سینیٹ میں ڈیموکریٹک اکثریتی لیڈرہیری ریڈ اور ری پبلیکن اسپیکر جان بینر سےفون پر الگ الگ گفتگو کی ہے۔

دو روز کے عرصے میں صدر نے دونوں لیڈروں کو چار مرتبہ وائٹ ہاؤس میں بلایا ، تاکہ حکومت کا کام جزوی طور پر بند ہونے سے بچانے کے لیے حکومتی اخراجات پر کوئی سمجھوتا ہو سکے۔

بجٹ کی موجودہ قرارداد کی مدت ختم ہونے میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں اور ایسا نہیں لگتا کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلیکنز اُن امور پر کسی سمجھوتے کے قریب ہیں، جِن پر عدم اتفاق ابھی تک باقی ہے۔

سینیٹ میں بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹ اکثریت کے لیڈر ہیری ریڈ نے کہا کہ ریپبلیکن چاہتے ہیں کہ ’پلانڈ پیرنٹ ہُڈ‘ نامی شعبے کے لیے رقم نہ رکھی جائے، جب کہ ملک کےنظامِ صحت میں یہ ایک اہم جُزو ہے۔

تفصیلات آڈیو رپورٹ میں سنیئے: