پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف فوج کے جونیئر افسران کو بغاوت پر اُکسانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کے خلاف ریاست کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اُنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک ٹویٹ میں شہباز گل کی گرفتاری مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں گرفتار نہیں بلکہ 'اغوا' کیا گیا ہے۔
This is an abduction not an arrest. Can such shameful acts take place in any democracy? Political workers treated as enemies. And all to make us accept a foreign backed government of crooks. pic.twitter.com/3NYS1BCjtf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 9, 2022
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں سوار افراد نے 'اغوا' کیا ہے۔
شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 9, 2022
شہباز گل کا شمار تحریکِ انصاف کے متحرک رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ میڈیا پر اپنے پارٹی مؤقف کو پیش کرتے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے پیر کواے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام کے دوران بیان دیا تھا جسے بعض حلقوں کی جانب سے فوج مخالف اوراشتعال انگیز بیان قرار دیا جا رہا تھا۔
پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے شہباز گل کے اس بیان کے بعد ملک میں اے آر وائی کی نشریات معطل کر دیں تھیں۔
تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے شہباز گل کی گرفتاری کو پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کا 'عظیم امریکی منصوبہ' کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پاکستان میں سویلین ڈکٹیٹر امپورٹڈ حکومت کی ہے۔
ARY off screen by this civilian dictatorship Imported govt and now Shahbaz Gill "arrested" or abducted from Bani Gala chowk. So it is clear a critical word and no arrest warrant u will be taken away! This is the grand design of US regime change conspiracy & its abettors.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) August 9, 2022
خیال رہے کہ امریکہ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔
وفاقی حکومت کا موؐقف
شہباز گل کی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے نجی نیوز چینل کے ساتھ مل کر ایک بیانیہ بنانے کی سازش کی۔ رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا کہ شہباز گل نے نجی چینل میں جو گفتگو کی اس کا سکرپٹ عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں ترتیب دیا گیا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس سازش کے کرداروں کے نام تحقیقات کے بعد سامنے آٗئیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے پاکستانی فوج کے جونیئر افسران کو سینئرز کے خلاف اُکسانے کی کوشش کی جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس کے مدعی ایک مجسٹریٹ ہیں اور یہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے۔
شہباز گل کی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی سعد رفیق نے ٹویٹ کی کہ ان کی 'لمبی زبانوں' کا علاج اب ضروری ہو گیا ہے۔
فارن فنڈڈ PTiکےفارن سپانسرڈ فتنۂِ عمرانیہ کاخفیہ بیرونی ایجنڈاسامنےھےملکی معیشت کی تباھی،عالمی تنہاٸ ،ریاستی اداروں کی بے توقیری قوم میں نفرت کی لکیریں کھینچناپراجیکٹ عمران کا یہی مقصدتھاڈاکتراسرار،حکیم سعید درست تھےانکی لمبی زبانوں کولگام دینااورشیطانی دماغون کاعلاج کرناھوگا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 9, 2022
پنجاب کے وزیرِ داخلہ ہاشم ڈوگر نے ٹویٹ کی کہ وہ بنی گالا جا رہے ہیں اور اپنے لیڈر کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔
میں بنی گالا کی جانب روانہ ہوں۔ اپنے لیڈر کی سیکیورٹی ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ جس جس نے اداروں کے بارے میں ہرزائ سرائ کی ہے کے خلاف قانونی کاروائ کا کہہ دئیا ہے
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 9, 2022
ادھر اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے 76 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔لہذٰا پروپیگنڈہ اور جھوٹی خبروں سے گریز کیا جائے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 76 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔عمران خان کے ساتھ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں۔بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن تا حال نہیں ہورہا۔عوام سے گزارش ہے کہ⬇️
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 9, 2022