امیگریشن اصلاحات، امریکی سینیٹ میں بِل پر بحث مکمل

باہر امی گریشن اصلاحات کے حق میں کیا جانے والا مظاہرہ

ایوان میں بِل پر بحث مکمل کرنے کے حق میں 68 جب کہ مخالفت میں 32ووٹ پڑے، جب کہ حتمی ووٹنگ آج ہی کے روز ہونے والی ہے
امریکی سینیٹ ملک کے امی گریشن قوانین میں متنازع اصلاحات کی منظوری کے اقدام کی طرف آگے بڑھ رہی ہے۔

سینیٹروں نے جمعرات کو اس اقدام پر بحث کا اختتام کرنے کے لیے واضح اکثریت سے رائے دی۔

ایوان میں بِل پر بحث مکمل کرنے کے حق میں 68 جب کہ مخالفت میں 32ووٹ پڑے، جب کہ حتمی ووٹنگ آج ہی کے روز ہونے والی ہے۔


قانون سازی کے ذریعے ایک کروڑ 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے امریکی شہری بننے کی راہ ہموار ہوگی، جو 13برس سے ملک میں موجود ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ، مجوزہ اصلاحات میں میکسیکو کی جنوبی سرحد کے ساتھ سکیوٹی کو زیادہ سخت کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔


مجوزہ قانون سازی میں امریکہ اور میکسیکو کی سرحد کی نگرانی کے لیے 20000مزید بارڈر سکیورٹی ایجنٹس تعینات کیے جائیں گے، جب کہ 1100کلومیٹر علاقے میں نئی باڑ لگائی جائے گی، جب کہ نئے ڈرونز کی فراہمی کے ذریعے فضا سے سرحد کی نگرانی کی جائے گی۔

امریکی صدر براک اوباما اس اقدام کے حامی ہیں۔ تاہم، اگر سینیٹ قانون سازی حتمی منظوری دیتی ہے، تب بھی ایوان نمائندگان میں اس کا کیا انجام ہوتا ہے، یہ غیر یقینی ہے۔

ایوان میں کنزرویٹو ریپبلیکن نمائندگان اس قانون سازی کے مخالف ہیں، جو، اُن کے بقول، ملک میں غیر قانونی لوگوں کو عام معافی دینے یا بالآخر شہریت کا راستہ کھولنے کی مترادف ہے۔