روس: جاسوسی کے الزام میں چینی مترجم گرفتار

روس: جاسوسی کے الزام میں چینی مترجم گرفتار

روس کے سیکیورٹی عہدے داروں نے کہاہے کہ انہوں نے چین کے ایک مترجم کو مبینہ طورپر ملک کی حساس میزائل ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

روس کی وفاقی سیکیورٹی سروس نے بدھ کے روز کہا کہ یہ گرفتاری پچھلے اکتوبر میں کی گئی تھی لیکن یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ اسے اتنے طویل عرصے تک چھپایا کیوں گیا ۔

یہ خبر ایک ایسے موقع پر جاری کی گئی ہے جب ایک ہفتے کے بعد روس کے وزیر اعظم ولادی میر پوٹن دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے کے لیے چین کا اپنا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں۔

روسی حکام کا کہناہے کہ خود کو سرکاری وفود کا مترجم ظاہر کرنے والے ایک چینی شخص نے روسی شہریوں سے ماسکو کے ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم کے بارے میں دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ پراسیکیورٹرز نے اس کےمقدمے کو سماعت کے لیے ماسکو کی ایک شہری عدالت میں بھیج دیا ہے۔