روس کے انسانی حقوق کے تین ممتاز سرگرم کارکنوں کوبلااجازت ایک مظاہرہ کرنے کی کوشش پراتوار کے روز ماسکو میں گرفتار کرلیا گیا۔
انسانی حقو ق کے کارکن لیوف پونومارگیوف ، حزب مخالف کے ایک سیاست دان بورس نمسوف اور مائیکل شنیڈر یوم پرچم کی تقریب منارہے ہیں۔ یہ دن تقریباً 20 سال قبل سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعدایک تین رنگا پرچم اختیار کی یاد میں منایا جاتا ہے اور اس روز عام تعطیل ہوتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وسطی ماسکو میں ایک بڑے پرچم کے ساتھ مظاہرہ کرنے کی کوشش میں 20 مزید افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مظاہرین ماسکو کے پشکن سکوائر کی طرف جارہے تھے جہاں وہ دارالحکومت کے باہر واقع ایک جنگل میں سے ایک موٹروے گذارنے کے منصوبوں کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔
مظاہرے کی اجازت دینے کے باوجود حکام نے مقررہ مقام پر لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی ممانعت کردی تھی۔
ماسکو کے شمال مغرب میں واقع خمکی جنگل حالیہ ہفتوں میں ماحولیات کے کارکنوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور وہ ماسکو سے سینٹ پیٹر برگ ہائی وے کو جنگل سے گذارنے کی مخالفت کررہے ہیں۔