آندرے رسل پر پابندی، ’ اسلام آباد یونائیٹڈ‘ کو دھچکا

اب رسل کی جگہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیمر اسٹیون فن ٹیم کی نمائندگی کریںـ گے ۔ رسل پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بھی ’اسلام آباد یونائیٹڈ ‘کا حصہ تھے ۔ اپنی کارکردگی کی بدولت ہی وہ سب سے زیادہ کامیاب بالر قرار پائے تھے ۔

پاکستان پریمئرلیگ یعنی پی ایس ایل کے آغاز میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے لیکن ایونٹ کی دفاعی چمپئن’ اسلام آباد یونائیٹڈ‘ کوایک دھچکا لگ گیا ہے۔ٹیم کے کپتان آندرے رسل پر ایک سال کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر یہ پابندی لگائی گئی ۔

انسداد ڈوپنگ ٹریبونل کے چیئرمین ہیو فلکنر نے اپنے فیصلے میںآندرے رسل کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے ٹیم منیجر نے بدھ کو میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ اب رسل کی جگہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیمر اسٹیون فن ٹیم کی نمائندگی کریںـ گے ۔

آندرے رسل پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بھی ’اسلام آباد یونائیٹڈ ‘کا حصہ تھے ۔ اپنی کارکردگی کی بدولت ہی وہ سب سے زیادہ کامیاب بالرقرار پائے تھے ۔

انہوں نے ایونٹ کے 10 میچز کی 9 اننگزمیں 12 کی اوسط سے مجموعی طور پر 84رنز بنائے تھےجبکہ 276 رنز کے عوض 10وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ان کی بہترین بولنگ پرفارمنس 18 رنز کے عوض تین وکٹ تھی۔

ویسٹ انڈین کھلاڑی 28 سالہ آندرے ڈیوائن رسل 29 اپریل 1988ء کو جمیکا میں پیدا ہوئے تھے۔

وہ 43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی 35اننگز میں 14 اعشاریہ 37 کی اوسط سے 345 رنز بنا چکے ہیں۔

ان کا سب سے زیادہ اسکور43رنز ناٹ آؤٹ ہےجبکہ وہ 37 اعشاریہ 47 کی اوسط سے 21 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔