کراچی، علمائے کرام کا جمعے کو ہڑتال کا اعلان

علمائے کرام کا کہنا ہےکہ، ’گزشتہ 8 ماہ میں 70 سے زائد علما کو فائرنگ کرکے شہید کیا جا چکا ہے۔ علمائے کرام کے قتل پر اب خاموش نہیں بیٹھیں گے‘۔
مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے مفتی یار عثمان کے قتل کیخلاف جمعے کے روز پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت ِعلمائے اسلام کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ مفتی یار عثمان کے قتل کے خلاف مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جمعیت ِ علمائے اسلام کے رہنماؤں کی جانب سے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت ٹرانسپورٹرز سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔


صحافیوں سے گفتگو میں علمائے کرام کا کہنا تھا کہ، ’گزشتہ 8 ماہ میں 70 سے زائد علما کو فائرنگ کرکے شہید کیا جا چکا ہے۔ علمائے کرام کے قتل پر اب خاموش نہیں بیٹھیں گے‘۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مفتی یار عثمان سمیت ان کے ساتھیوں کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ گاڑی میں جارہے تھے۔ مفتی عثمان کے قاتل تاحال گرفتار نہیں کئےجاسکے۔