پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا ہے۔ نہ صرف اس گانے کے ذریعے گلوکار علی ظفر کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں واپسی ہوئی بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے اسے اچھے ترانوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
'کھل کے کھیل 'نامی اس ترانے کی ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ بھی موجود ہیں۔ مجموعی طور پر یہ علی ظفرکا چوتھا آفیشل پی ایس ایل ترانہ ہے۔ تاہم 2018 کے بعد یہ ان کا پہلا پی ایس ایل ترانہ ہے۔
علی ظفر نے پہلے تین پی ایس ایل ایڈیشن کے ترانے گائے تھے جنہیں شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔ ان کا پہلا ترانہ ’اب کھیل کے دکھا' سن 2016 میں ریلیز ہوا تھا جب کہ انہوں نے دوسرا ترانہ 2017 میں’اب کھیل جمے گا‘ پیش کیا تھا۔
ایک سال بعد ریلیز ہونے والا ان کا ترانہ 'دل سے جان لگا دے' بھی کافی مقبول ہوا تھا جس کے بعد جنسی ہراسانی کے کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل انتظامیہ نے ان سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ لیکن اب پانچ سال کے بعد ان کی واپسی 'کھل کے کھیل' کے ذریعے ہوئی ہے۔
سن 2019 سے 2023 کے درمیان پی ایس ایل انتظامیہ نے فواد خان، عاطف اسلم، عارف لوہار، علی عظمت، ہارون اور نصیبو لعل سمیت کئی گلوکاروں کو آزمایا۔ لیکن مبصرین کی رائے میں علی ظفر کے ترانے 'کھیل جمے گا' سے بہتر کوئی ترانہ پیش نہیں ہوا۔
ان تمام گانوں پر شائقین کا ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا تھا، البتہ علی ظفر کے پی ایس ایل 9 کے آفیشل ترانے پر زیادہ تر مثبت ردِعمل ہی سامنے آرہا ہے۔
اسپورٹس صحافی رضوان علی نے گانا ریلیز ہوتے ہی پوسٹ بھی کیا اور ساتھ ہی ساتھ اس کی شاعری، موسیقی اور علی ظفر کی گائیگی کی تعریف کی۔
💯/💯 Super lyrics, super music and of course Ali Zafar never disappoints. #PSLAnthem #PSL9 https://t.co/3uhgoLHv3Z
— Rizwan Ali (@joji_39) February 14, 2024
اسپورٹس براڈ کاسٹر احمر نجیب ستی نے بھی اس ترانے کو انرجی سے بھرپور ہونے کی وجہ سے خوب سراہا۔
Your thoughts on PSL 9 Anthem?In my opinion great, energetic, vibrant Anthem ❤️👌🎶#PSLAnthempic.twitter.com/b24SoL5I79
— Ahmer Najeeb Satti (@AhmerNajeeb) February 14, 2024
ایک اور صحافی مزمل آصف کے خیال میں علی ظفر نے اس گانے کےذریعے پی ایس ایل میں شان دار کم بیک کیا ہے۔
Ywr @AliZafarsays bhai never disappoints. What a comeback Ali Bhai 😍😍😍Apko kaisa laga?#KhulKeKhel #PSLAnthem pic.twitter.com/0tvlr0Beei
— muzamilasif (@muzamilasif4) February 14, 2024
صحافی مہوش اعجاز اور فلمی نقاد طلحہ جنید نے بھی 'کھل کے کھیل' کی تعریف کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔
Brilliant! #PSLAnthem pic.twitter.com/cEGkaV6KYg
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) February 14, 2024
سوشل میڈیا صارف ہارون نے ترانے کو سراہتے ہوئے پیش گوئی کی کہ اسٹیڈیم میں جب یہ بجے گا تو اس سے ماحول مزید اچھا ہو جائے گا۔
Am I the only one who likes the PSL anthem? I think it will sound great in the stadium 🏟️🎵 #PSLAnthem #PSL9
— Haroon (@hazharoon) February 14, 2024
جہاں سوشل میڈیا پر اس ترانے کی تعریف ہورہی ہے وہیں کئی افراد کو یہ پسند نہیں آرہا ہے۔ علیشا عمران نامی صارف نے اسے دس میں سے چھ نمبر دے کر کہا کہ انہیں علی ظفر سے بہتر ترانے کی امید تھی۔
My feedback re anthem It is MEH! 6/10 We have had better anthems and my hopes from Ali Zafar werw way too much #HBLPSL9 #PSLAnthem pic.twitter.com/LbSAshqSpP
— Alisha Imran (@Alishaimran111) February 14, 2024
بابر اعظم آرمی نامی اکاؤنٹ نے اس ترانے کے ریلیز ہوتے ہی اعلان کردیا کہ علی ظفر کا 'کھیل جمے گا ' اب بھی پی ایس ایل کا بہترین ترانہ ہے۔
ذیشان نامی صارف کے خیال میں علی ظفر ترانہ گانے کے بجائے نظم سنا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترانہ اوسط درجے سے بھی نیچے ہے، لیکن عوام اس کی تعریف میں آسمان و زمین ایک کر دے گی۔
Bhai @AliZafarsays ye anthem gaa rhy ya poem suna rhy? Ab hamri wholesome wali awam tweet krna shoro kr de gi ky bahut zabrdast anthem kia anthem tha phaphry bahir a gy kidney main stone tha wo tot gea. Average sy bhe nechy hai ye anthem. #PSLAnthem #PSL9 #BrandedFeatures pic.twitter.com/MuPgYoE6dH
— Zeshan⁵⁶ 🇵🇰 (@ZH_Syed56) February 14, 2024
عالیان نامی صارف کے خیال میں پہلے کچھ دن تمام ہی پی ایس ایل ترانے برے لگتے ہیں لیکن بعد میں بہت اچھے لگنے لگتے ہیں۔
Sab PSL anthem phly kuch din bure lgty Bad me Bht Achy Lagty🎬🎶#HBLPSL9 #PSLAnthem pic.twitter.com/umNHBqga9U
— عا لیان ♡ بابر (@ExoticAliyan) February 14, 2024
شجاع اعظمی نے مبینہ طور پر ہراسانی میں ملوث ہونے والے گلوکار کی پی ایس ایل میں واپسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ترانے سے خواتین کے حقوق کے لیے لڑنے والوں کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔
sad to see a harasser Ali Zafar in #PSLAnthem. A setback for all woman%27s rights activists in Pakistan. PSL could have made a better choice pic.twitter.com/E6B7cGxCVh
— Shujaa (@Shujaa_Azmi) February 14, 2024
عدنان سیفی کے نزدیک یہ ترانہ توقعات پر پورا نہیں اتر رہا ہے۔