پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی وضاحت بھی سامنے آ گئی ہے۔
راحت فتح علی خان نے ہفتے کو اپنے ملازمین کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں اپنی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کی تفصیلات سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گلوکار کو اپنے ملازم پر مبینہ طور پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنے ایک ملازم سے کسی بوتل کے بارے میں پوچھ رہے ہیں اور جواب نہ ملنے پر دو افراد کی موجودگی میں اس کو جوتے یا چپل سے پیٹ رہے ہیں۔
مختلف زاویوں سے بننے والی ویڈیو کے پیچھے کون ہے، اس بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن اس کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا ہے۔
Famous singer Rahat Fateh Ali khan beating his servent for bottle of Alcohol pic.twitter.com/9DZwYxgPmV
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) January 27, 2024
البتہ راحت فتح علی خان نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر آکر اس واقعے کی پوری تفصیلات سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
اس وضاحتی ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ جس شخص کو وہ سزا دے رہے تھے وہ دراصل ان کا شاگرد تھا جس نے ایک ایسی بوتل گما دی تھی جس میں پیر صاحب نے دم کر کے پانی بھیجا تھا۔
اس وضاحت کو اس شاگرد کے ساتھ ساتھ ان کے والد نے بھی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں استاد سے کوئی گلہ نہیں۔
راحت فتح علی خان نے اس ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے شاگرد سے فوراً معافی بھی مانگ لی تھی، جس پر شاگرد اور ان کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں استاد جی سے کوئی شکایت نہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ صحافی رافع محمود نے اس شخص کو خراج تحسین پیش کیا جس نے یہ ویڈیو لیک کر کے ان کے خیال میں راحت فتح علی خان کا اصل چہرہ سب کو دکھایا۔
Many times it is the torch bearers of tradition that end up setting the worst examples for society to follow. #RahatFatehAliKhan%27s craft may be a cheap imitation of Qawwali at large but he himself is surely a vile, horrendous monster. Kudos to whoever leaked this video pic.twitter.com/E86FG2WrAM
— Rafay Mahmood (@Rafay_Mahmood) January 27, 2024
ایک اور صحافی خالد فرشوری نے ویڈیو وائرل ہوتے ہی کہا کہ راحت فتح علی خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لئے صرف یہ عُذرِ بچتا ہے کہ وہ اس ویڈیو کو جعلی قرار دے دیں۔
معروف گلوکار راحت فتح علی خان مبینہ بوتل نا ملنے پر اپنے غریب ملازم کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، یہ تازہ وڈیو سامنے آنے کے بعد رحت کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لئے صرف یہ عُذرِ بچتا ہے کہ وہ اس وڈیو کو جعلی قرار دے دیں pic.twitter.com/s3B8Q8wvso
— Khalid Farshori (@FarshoriKhalid) January 27, 2024