عوامی جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ کولوراڈو، فلوریڈا، اوہائیو اور ورجینیا کی ریاستوں میں دونوں صدارتی امیدواروں کو سخت مقابلے کا سامنا ہے
ایسے میں جب صدارتی انتخاب میں صرف دو دِٕن باقی ہیں، امریکی صدر براک اوباما اور ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے اُن کے مدِ مقابل مِٹ رومنی اُن متعدد فیصلہ کُن ریاستوں میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
صدر اوباما نے اتوار کی صبح نیو ہیپشائر میں منعقد ہونے والی ایک انتخابی تقریب میں شرکت کی۔ وہاں سے وہ جنوبی ریاست فلوریڈا کا سفر کریں گے، جس کے بعد وہ شمال مغرب میں واقع اوہائیو اور بعد میں، نصف شب کے قریب کولوراڈو پہنچیں گے۔ پیر کو وہ پھر وسکونسن اور آئیوا جائیں گے جہاں وہ ایک اور تقریب سے خطاب کرنے کے بعد ریاست اِلی نوائے کے شہرشکاگو میں اپنے آبائی شہر پہنچیں گے اور انتخاب کی رات وہیں گزاریں گے۔
دریں اثنا، مسٹر رومنی آئیوا میں ایک ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں جہاں سے وہ اوہائیو، پینسلوانیہ اور ورجینیا کا دورہ کریں گے۔ پیر کے دِن اُن کے ایجنڈے میں فلوریڈا کا دورہ شامل ہے، جس کے بعد وہ ورجینیا، اوہائیو اور نیو ہمپشا ئر جائیں گے۔ انتخاب کی رات وہ ریاست میساچیوسٹس کے اپنے آبائی شہر بوسٹن میں گزاریں گے۔
عوامی جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ کولوراڈو، فلوریڈا، اوہائیو اور ورجینیا کی ریاستوں میں دونوں امیدواروں کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
اوہائیو اور ورجینیا میں صدر کو کچھ سبقت حاصل ہے، کولوراڈو میں مسٹر رومنی کی پوزیشن قدر ِبہتر بتائی جاتی ہے، جب کہ فلوریڈا میں دونوں امیدوار وں کی جیت کے یکساں امکانات ہیں۔
اہمیت کے لحاظ سے، چار ریاستیں فیصلہ کُن ریاستوں کا درجہ رکھتی ہیں، جب کہ وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کے لیے 270الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا لازم ہے۔