پلٹ زر ایوارڈ کے لیے پاکستانی امریکی مصنف نامزد

  • سارہ زمان

پلٹ زر ایوارڈ کے لیے پاکستانی امریکی مصنف نامزد

ایک پاکستانی امیریکن مصنف ہیں دانیا ل معین الدین جن کی کتاب امریکہ میں اس سال ادب کے اعلی ترین اعزازات میں سے ایک کے لیے نامزد ہوئی

اردو ادب کے افق پر یقینا پاکستان سے تعلق رکھنے والے بہت سے درخشاں ستارے نظر آتے ہیں، لیکن گزشتہ چند سالوں میں انگریزی زبان میں لکھنے والے پاکستانیوں نے بھی بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ ایسے ہی ایک پاکستانی امیریکن مصنف ہیں دانیا ل معین الدین جن کی کتاب امریکہ میں اس سال ادب کے اعلی ترین اعزازات میں سے ایک کے لیے نامزد ہوئی۔ جو ہے پلٹزر پرائز ۔ہنگیرئین نژاد امریکی صحافی اور پبلشر جوزف پلٹزر نے 1904 میں اپنی وصیت میں اس انعام کی بنیاد رکھی۔ یہ اعزاز ہر سال صحافت، فوٹو جرنل ازم، ناول، ڈرامہ نگاری اور ادب کی دیگر بہت سی اصناف میں اعلی کارکردگی کے لیے سن 1917 سے دیا جارہا ہے۔وائس آف امریکہ نے دانیال معین الدین سے نیویارک میں ملاقات کی۔ انٹرویو کے لیے یہ وڈیو دیکھیں۔