پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا ہے کہ پولیس نے پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لیا ہے۔تاہم حکام نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔
پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ نام ٹوئٹر)پر بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے حراست میں لیا ہے۔
گرفتاری سے کچھ دیر قبل شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد پریس کلب میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے انتخابات کے 90 روز میں انعقاد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان کیا تھا۔
تحریک انصاف کے خلاف غیرقانی ہتھکنڈے مسلسل جاری تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ایک بار پھر غیرقانی طور پر گرفتار شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جارہا ہے
— PTI (@PTIofficial) August 19, 2023
فوری طور پر شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم پی ٹی آئی نے اسے غیر قانونی ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔
پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حراست میں لیا ہے اور ان کی گرفتاری سائفر معاملے پر عمل میں لائی گئی ہے۔
Vice Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf Makhdoom Shah Mahmood Qureishi sahib arrested from his house in Islamabad 25 minutes ago. He had just reached home after doing a Press Conference. Condemn this in the strongest words possible. Had hoped that the reign of lawlessness would…
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) August 19, 2023
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب خان نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ امید تھی کہ پی ڈی ایم حکومت کے جانے کے بعد لاقانونیت کے دور کا خاتمہ ہو گا لیکن نگراں حکومت سابقہ حکومت کے ریکارڈ توڑنا چاہتی ہے۔