میں خود کو ایک مکمل اینٹرٹرینر سمجھتی ہوں۔ ایک ایسا انسان جو حدود کی قید سے آزاد دنیا کے کسی بھی گوشے میں جا کر لوگوں کو ہنسا سکتا ہے، انہیں اپنا غم بھلا کر ناچنے، گانے پر مجبور کر سکتا ہے
کراچی —
بیوٹی آئیکون، پریانکا چوپڑہ میں کچھ خاص ضرور ہے کیونکہ وہ جس طرف کا بھی رخ کرتی ہیں وہاں دھوم مچا دیتی ہیں اور ان کے فینز کی تعداد بے شمار ہوجاتی ہے۔
بالی وڈ میں اپنے حسن اور ایکٹنگ کی صلاحیتوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد جب پریانکا چوپڑہ جن کو ان کے چاہنے والے پیار سے ’پی سی‘ بھی کہتے ہیں، انہوں نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا تو وہاں بھی وہ رنگ جمایا جیسے کوئی پروفیشنل گلوکارہ ہوں۔
سال 2000ء میں 18سال کی عمر میں ’مس ورلڈ‘ بننے والی پریانکا چوپڑہ نے بالی وڈ میں پے درپے کامیابیوں کے بعد گلوکاری کے میدان کو قسمت آزمانے کے لئے چنا اور یہاں بھی سب کو اپنی مسحور کُن آواز کا دیوانہ بنالیا۔
پریانکا کا پہلا سنگل ’ان مائے سٹی‘ سال 2012میں منظرعام پرآیا جس میں ان کا ساتھ دیا تھا ول آئی ایم نے۔ دوسرا گانا ’ایگزوٹک‘ تھا۔ اور یہ گانا بھی بے حد کامیاب رہا۔
پریانکا کی گلوکاری میں کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے ساتھ معاہدہ کیا ’انٹر اسکوپ‘ نے جو میڈونا، لانا ڈیل رے اور’ایم،آئی،اے‘جیسے پوپ اسٹارز سے معاہدے کرچکا ہے۔
اپنی گلوکاری پر شاندار پذیرائی کے بعد پریانکا نے فیصلہ کیا کہ وہ نیا گانا اکیلے گائیں گی اور یوں حال ہی میں ریلیز ہونے والا ان کا گانا ’آئی کانٹ میک یو لو می‘ بھی ہٹ ثابت ہوا۔
برطانوی اخبار ’گارڈین‘ سے بات چیت میں پریانکا چوپڑہ کا کہنا تھا کہ میں خود کو ایک مکمل اینٹرٹرینر سمجھتی ہوں۔ ایک ایسا انسان جو حدود کی قید سے آزاد دنیا کے کسی بھی گوشے میں جا کر لوگوں کو ہنسا سکتا ہے، انہیں اپنا غم بھلا کر ناچنے، گانے پر مجبور کر سکتا ہے۔