ادب کے شعبے میں ان کی خدمات پر پی ٹی وی نے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔
کراچی —
پاکستان کے شہرہ آفاق ملی نغمے 'دل دل پاکستان' کے خالق اور اردو و پنجابی ادب کے شاعر نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔
73 سالہ نثار ناسک کچھ عرصے سے جزوی طور پر بینائی سے محروم اور ایمنیزیا کے مرض میں مبتلا تھے۔
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ 'دل دل پاکستان ۔۔۔ جان جان پاکستان' جس نے پاکستانی میوزک بینڈ 'وائٹل سائنز' اور اس کے لیڈ سنگر جنید جمشید کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور جو دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنا، وہ نغمہ نثار ناسک کے قلم کا شاہکار تھا۔
نثار ناسک عمر بھر ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے اور انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے بھی گانے لکھے۔
وہ دو کتابوں 'چھوٹی سمت کا مسافر' اور 'دل دل پاکستان' کے مصنف بھی تھے۔
ادب کے شعبے میں ان کی خدمات پر پی ٹی وی نے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔