افغانستان میں انار کی فروخت زیادہ، دام کم
افغانستان میں اس وقت سات کلو کے کریٹ کی اوسط قیمت 400 افغانی ہے۔
افغانستان سے انار برآمد بھی کیا جاتا ہے جب کہ ملک میں بھی اس کی مانگ ہے۔
افغانستان سے سب زیادہ انار کی برآمد پاکستان کی جاتی ہے۔
دارالحکومت کابل کی گلیوں میں ہر جگہ انار کی ریڑیاں اور جوس فروش نظر آتے ہیں۔
بعض مبصرین افغانستان کے انار کو خطے کا بہترین انار قرار دیتے ہیں۔
جنوبی صوبے قندھار اور تگاب کا انار زیادہ مشہور ہے۔
افغانستان میں ملکی سطح پر انار کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس کے دام بہت کم ہیں۔
افغانستان میں انار کی فصل کا شمار مہنگی اور نقد آور فصلوں میں ہوتا ہے۔
طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد ملک اقتصادی مشکلات سے دوچار ہے۔