امریکہ کی ریاست ورجینیا کے ایک سپر اسٹور وال مارٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ورجینیا کے شہر چیساپیک کے حکام نے اموات کی تصدیق کر دی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں حملہ آور بھی شامل ہے۔
Chesapeake Police confirm 7 fatalities, including the shooter, from last night%27s shooting at Walmart on Sam%27s Circle.
— City of Chesapeake (@AboutChesapeake) November 23, 2022
قبل ازیں پولیس ترجمان نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ انہیں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد معلوم نہیں ہے البتہ یہ تعداد 10 سے کم ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کا ماننا ہے حملہ آور اکیلا تھا اور فائرنگ کے واقعے کے دوران وہ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
ورجینیا کے شہر چیساپیک کے افسر لیو کوسنسکی نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع رات سوا 10 بجے کے قریب ملی، جس پر افسروں نے فوری ردِعمل دیا۔
ان کے بقول جب تک افسران وہاں پہنچے انہیں وہاں فائرنگ کے ثبوت موجود تھے۔
SEE ALSO: کولوراڈو: ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سےمتعدد افراد ہلاکان کا کہنا تھا کہ 35 سے 40 منٹس کے دوران اسٹور میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے تھے۔ ان کے بقول پولیس کاکہناہے کہ وہاں حملہ آور ایک ہی تھا جو ہلاک ہو گیا ہے۔
لیو کوسنسکی کے مطابق پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو فائرنگ رک چکی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ پولیس نے فائرنگ کی لیکن وہ یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ آیا حملہ آور نے خود کو گولی ماری یا اس کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر وال مارٹ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ چیساپیک کے اسٹور پر اس افسوس ناک واقعہ پر حیران ہیں۔ ہم اس واقعے میں متاثر ہونے والے افراد، کمیونٹی اور اپنے ساتھیوں کے لیے دعا گو ہیں۔
We are shocked at this tragic event at our Chesapeake, Virginia store. We’re praying for those impacted, the community and our associates. We’re working closely with law enforcement, and we are focused on supporting our associates.
— Walmart Inc. (@WalmartInc) November 23, 2022
یہ حملہ حال ہی میں امریکہ ریاست کولوراڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے کچھ دن بعد پیش آیا ہے۔
س واقعے میں پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے۔
(اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' اور 'رائٹرز' سے لی گئی ہیں)