حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کر دی ہے لیکن اس کمی سے متعلق سوشل میڈیا پر بعض حلقے حکومتی فیصلے کو سیاسی چال کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔
حکومت نے پیٹرول ساڑھے 18 روپے، ڈیزل 40 روپے 54 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 33 روپے 81 پیسے کمی کی ہے۔ اس کمی کے بعد اب پیٹرول 230 روپے 24 پیسے، اور ڈیزل 236 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا جمعرات کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے لہذا حکومت کو بھی قیمتوں کو کم کرنے کا موقع ملا ہے۔
وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے دل پر پتھر رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا لیکن اب جا کر تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایک ایک پیسا عوام تک پہنچانے کی سعادت ملی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کمی جارہی ہے جبکہ پیڑول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے کمی جارہی ہے.انشاءاللہ آئندہ بھی عالمی منڈی میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے.@CMShehbaz pic.twitter.com/s349XMW63K
— PML(N) (@pmln_org) July 14, 2022
واضح رہے کہ شہباز شریف حکومت نے حالیہ مہینوں میں تیل کی قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ کیا تھا جو لگ بھگ مجموعی طور پر فی لیٹر 96 روپے بنتا ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خطاب کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ خیر کرے انشا اللہ مزید ریلیف دیں گے۔
اللہ خیر رکھے انشااللہ مزید ریلیف دیں گے pic.twitter.com/ii4s8nxRzI
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 14, 2022
تاہم سوشل میڈیا پر تیل کی قیمتوں میں کمی کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے جوڑا جا رہا ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ضمنی انتخابات میں فائدہ اٹھانے کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔
تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل کہتے ہیں کہ خام تیل 120 ڈالر فی بیرل پر پاکستان میں پیٹرول 150 روپے اور خام تیل 90 ڈالر فی بیرل ہونے پر پیٹرول 230 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ فکر نہ کریں پبلک آپ کی '17 نمبری' کو خوب سمجھتی ہے۔
خام تیل120 ڈالر بیرل پر پاکستان میں پٹرول 150 روپے لٹرخام تیل90 ڈالر بیرل پر پاکستان میں پٹرول 230 روپے لٹراور وٹس ایپ ٹولے کی ڈیوٹی کہ اسے تاریخی ریلیف کہنا ہےچور نہ چوری سے جائیں گےنہ ہیرا پھیری سےلیکن فکر نہیں کریںیہ جو پبلک ہے یہ آپ کی "17 نمبری" کو خوب سمجھتی ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 14, 2022
ثمینہ نامی ٹوئٹر صارف نے ایک میم شیئر کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کیا کہ قوم اب آپ کے حربوں سے خوب واقف ہے۔
Nation is now aware of your tactics 😂 #PetrolDieselPrice pic.twitter.com/paOhnq12dX
— Samia 🫶 (@Samyeah111) July 14, 2022
عمر فاروق نامی ٹوئٹر صارف کہتے ہیں "100 روپے پیٹرول پر بڑھا کر 18 روپے کم کر دیے تاکہ 17 جولائی کا الیکشن جیت سکیں۔ لیکن جیت پھر بھی عمران خان کی ہو گی۔"
اسی طرح اشعر باجوہ کہتے ہیں آپ پی ٹی آئی حکومت کے مقابلے میں اب بھی پیٹرول پر 56 فی صد اور ڈیزل پر 64 فی صد اضافی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
Remember you are still paying 56% higher price for Petrol and 64% higher Diesel price than PTI GOVT times. This is even after big reduction in global crude oil. #PetrolDieselPrice pic.twitter.com/Xw03Wu5PXK
— Asher Bajwa (@asherbajwa) July 14, 2022