پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی پی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک اور محمد عامر اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔
پی سی بی کے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جب کہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
محمد وسیم کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ تین کھلاڑیوں کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر کے مطابق پاکستان اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، صہیب مقصود، آصف علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، محمد رضوان، شاداب خان، عماد وسیم، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔
Asif and Khushdil return for ICC Men%27s T20 World Cup 2021More details ➡️ https://t.co/vStLml8yKw#PAKvNZ | #PAKvENG | #T20WorldCup pic.twitter.com/9samGbJgDJ
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 6, 2021
ان کے بقول اوپننگ بلے باز فخر زمان، فاسٹ بالر شاہنواز دھانی اور لیگ اسپنر عثمان قادر کو ریزرو میں رکھا ہے۔
وسیم خان نے بتایا کہ ٹی ٹوئںٹی ورلڈ کپ کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔
اسکواڈ میں کون ان اور کون آؤٹ ہوا؟
رواں برس 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں بلے باز آصف علی اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔
سابق کپتان سرفراز احمد، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ بالر محمد عامر کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
اوپننگ بلے باز شرجیل خان اور آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات اور عمان مشترکہ طور پر کریں گے۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز ہوں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں ایونٹ کے لیے براہِ راست رسائی حاصل کرنے والی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔
کوالیفائنگ مرحلے میں آٹھ ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی جن میں سے کامیاب ہونے والی چار ٹیمیں فائنل 12 میں جگہ بنا پائیں گی۔
کوالیفائنگ میچز کھیلنے والی ٹیموں کو مزید دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ 'اے' میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈ اور نمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں جب کہ گروپ 'بی' میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، عمان اور پاپوا نیو گنی شامل ہیں۔
ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے آٹھ ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ 'اے' میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں جب کہ گروپ 'بی' میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں موجود ہیں۔
اسکواڈ سلیکشن پر شائقین ناخوش
پاکستانی اسکواڈ کی بیٹنگ لائن میں شعیب ملک، سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے آصف علی، اعظم خان کو شامل کرنے پر شائقین کرکٹ نالاں نظر آ رہے ہیں۔ اور ٹوئٹر پر آصف علی، اعظم خان کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے۔
Pakistanis after seeing Asif Ali name in #T20WorldCup pic.twitter.com/7IuQPnmKvF
— Tahreem🌸 (@tweetsbytahreem) September 6, 2021
ٹوئٹر پر تحریم نامی صارف نے آصف علی کی پاکستانی اسکواڈ میں سلیکشن پر ایک میمز شیئر کی۔
ڈینیئل الیکسزینڈر نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی مڈل آرڈر میں سب سے زیادہ تجربہ رکھنے والے شعیب ملک کو شامل نہیں کیا۔ جارحانہ بلے باز فخر زمان کو بھی ڈراپ کردیا گیا جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو نمبر ون پر لے جانے والے سرفراز احمد بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنے لیکن آصف علی کو شامل کرلیا گیا۔
Pakistan didn’t include the most experienced T20I middle order batsman in the history Malik, neither the destructive batsman Zaman & they also dropped Sarfaraz who took Pakistan to No.1 in T20I rankings but picked Asif Ali in their T20I World Cup squad. @realshoaibmalik #Cricket
— Daniel Alexander (@daniel86cricket) September 6, 2021
بشیر ماہی نامی صارف نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی سلیکشن پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی، اعظم خان اور خوشدل شاہ کو کس پرفارمنس پر سلیکٹ کیا گیا ہے۔
بہت دکھ ہو رہا ہے سلیکشن کو دیکھ کر کس پرفارمنس پر Asif azam aur khushdil کو سلیکٹ کیا ہے یہ صرف ایک بال کے ہی پلیر ہیں 💔💔💔😪😪😪😡😡😡😵😵😵😰😰😧😧😳😳#T20WorldCup pic.twitter.com/Fs7gG8cpoS
— ʙᴀsʜᴇᴇʀ ᴍᴀʜɪ ʙᴀʟᴏᴄʜ🏏 (@Y_Not_Meri_Jaan) September 6, 2021
ایک اور ٹوئٹر صارف سلطان صلاح الدین نے ٹوئٹ کیا کہ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تاریخی اور بہترین اسکواڈ کا اعلان کیا جو مخالف ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرے گا۔
PCB has announced the historic and best national squad for T20 World Cup 2021, which will definitely play an important role in the victory of the opposing team ...!#T20WorldCup
— Sultan Salahuddin Sulehri (@SS_Sulehri) September 6, 2021
چیف سیلکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس میں اگرچہ یہ تسلیم کیا کہ آصف علی اور خوشدل شاہ کے نمبرز متاثر کن نہیں لیکن ان کے بقول ان کھلاڑیوں کی زبردست صلاحیتوں پرکسی کو شک نہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی مڈل آرڈر بلے بازوں کے لیے ہمارے دستیاب پول میں بہترین ہیں۔