پیرس کے ٹرین اسٹیشن پر چاقو سے حملے کی کوشش

پیرس کے ایک ٹرین اسٹیشن کا منظر- فائل فوٹو

اس صورت حال نے اسٹیشن پر موجود مسافروں کو خوف زدہ کر دیا اور انہوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگنا شروع کر دیا۔

پیرس کے گاردی نور ٹرین اسٹیشن پر ہفتے کے روز ایک شخص نے چاقو لہرا تے ہوئے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

یہ واقعہ فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے ایک دن پہلے رونما ہوا۔

جمعرات کے روزپیرس کے ایک کاروباری مرکز میں ایک دہشت گرد حملے میں ایک پولیس اہل کار کی ہلاکت کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں۔ جمعرات کے حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کرنے کا دعوی کیا تھا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چاقو سے مسلح شخص ریلوے اسٹیشن پر گشت کرنے والے اہل کاروں کی طرف بڑھا ۔ اسے کہا گیا وہ ہتھیار رکھ کر زمین پر لیٹ جائےاور پولیس کے احکامات پر عمل کرے۔

اس صورت حال نے اسٹیشن پر موجود مسافروں کو خوف زدہ کر دیا اور انہوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگنا شروع کر دیا۔

خبررساں ادارے روئیٹرز نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعہ کی وجہ سے کسی گاڑیوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی۔