پاکستان میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کی جانب سے کمیشن میں اضافے کے مطالبے کی منظوری کے لیے کی گئی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپ بند ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ان کا کمیشن 2.75 فی صد سے بڑھا کر چھ فی صد کیا جائے۔ رپورٹس کے مطابق کمیشن میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے رواں ماہ کے آغاز میں بھی ہڑتال کی کال دی تھی البتہ حکام سے ملاقاتوں کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی تھی۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی حالیہ ہڑتال کا دورانیہ کیا ہو گا البتہ ایسوسی ایشن کے اراکین نے اپنے پیٹرول پمپ جمعرات کی صبح چھ بجے سے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بدھ کی شب سے پیٹرول پمپس کے باہر پیٹرولیم مصنوعات کے حصول کے لیے لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔ جمعرات کی صبح بھی ان پیٹرول پمپس پر رش تھا جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری تھی۔
دوسری جانب وزارت پیٹرولیم کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ ملک کے سرکاری ادارے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور نجی کمپنیوں شیل، ہیسکول اور گو کے کمپنی آپریٹڈ پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری ہے۔
ملک میں کل پی ایس او کے پمپس اور HESCO,GO اورSHELLکے کمپنی اپریٹڈ پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی pic.twitter.com/9l33M7n0sc
— Ministry of Energy (@MoWP15) November 24, 2021
پی ایس او نے بدھ کو ہی اعلان کر دیا تھا کہ کمپنی کے زیرِ ملکیت اور زیرِ انتظام پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری رہے گی۔
اس حوالے سے پی ایس او نے ایک فہرست بھی جاری کی ہے۔
All our Company Owned, Company Operated (COCO) stations nationwide will remain open and continue to function normally. As always, PSO stands strong with the nation in such challenging times.To view the list of our COCO outlets, visit the link below:https://t.co/HQRr5Wauvc pic.twitter.com/4jNnGJOnxc
— PSO (@PSOPakistan) November 23, 2021
قبل ازیں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہہ چکے ہیں کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ برقرار ہے۔
ہم پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کے مارجنز پر نظرِثانی کے حوالے سے ایک سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کی جا چکی ہے اور آئندہ اجلاس میں اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 24, 2021
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن پر نظرِثانی کے حوالے سے ایک سمری پہلے ہی اکنامک کوآرڈینشن کمیٹی (ای سی سی )میں پیش کی جا چکی ہے۔ آئندہ اجلاس میں اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔
البتہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ سمری میں ڈیلرز کے منافع کی شرح کیا رکھی گئی جب کہ اس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ ہوگا یا حکومت قمیتیں برقرار رکھے گی۔
مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے تیار کی گئی سمری کے نکات معلوم نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق یقین دہانیوں پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے ڈیلرز کے لیے پمپس چلانا مشکل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت پیٹرولیم مصنوعات تاریخ کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہی ہیں۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
صحافی عاصمہ شیرازی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پیٹرول پمپ کے باہر گاڑیوں کی ایک لمبی قطار نظر آ رہی ہے۔
پٹرول پمپ کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں۔۔۔ بس گبھرانا نہیں ہے ۔۔۔۔ pic.twitter.com/2Y5CR7iwHa
— Asma Shirazi (@asmashirazi) November 24, 2021
صحافی یحییٰ حسینی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی آواز پر دوپہر سے ہی کراچی کے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی آواز پر دوپہر سے ہی کراچی کے پیڑول پمپس پر گاڑیوں/موٹر سائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ، زندگی کی نا ختم ہونیوالی پریشانیوں سے تنگ عوام کے لئے آنے والے کل سے پہلے یہ ایک اور بھیانک خبر،افسوس جو لوگ روز کماتے خرچ کرتے ہیں ، وہ کیا کریں؟
— Syed Yahya Hussaini (@SYahyaHussaini) November 24, 2021
ان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کی نہ ختم ہونے والی پریشانیوں سے تنگ عوام کے لیے آنے والے کل سے پہلے یہ ایک اور بھیانک خبر ہے۔ افسوس جو لوگ روز کماتے اور خرچ کرتے ہیں وہ کیا کریں؟
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث بننے والی صورتِ حال کو حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
Panic at fuel stations after Petroleum dealers announce countrywide strike over low profit margins.#پیٹرول_کا_معاملہ_حل_کرو pic.twitter.com/xB2f0Frz7N
— Usman Hanif (@UsmanHaniff) November 25, 2021
لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے ایک فہرست شیئر کی جس میں ان پیٹرول پمپس کا ذکر تھا جو فعال ہیں اور جہاں سے شہری پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
List of 62 Petrol Pumps in Lahore where petroleum products are available. These include Total, Attock, Shell, PSO, Zoom, HASCOL, My Petroleum, Go Petroleum, Euro Pumps. pic.twitter.com/4BJP9GaxCp
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) November 25, 2021
بعض سوشل میڈیا صارفین نے ایسی ویڈیو شیئر کیں جن میں شہری یا کاروباری افراد ہڑتال سے قبل پیٹرولیم مصنوعات ڈرموں میں بھر بھر کر خرید رہے ہیں۔
ہاے ہڑتال، پیٹرول کے جلے دودھ بھی پھونک پھونک کر پئیں گے؟ pic.twitter.com/i0BOIF9lNo
— Khalid Farshori (@FarshoriKhalid) November 24, 2021
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن آئے گا جب پیٹرول 200 روپے فی لیٹر ملے گا۔ اور 40 روپے میں ساشے (چھوٹے پیکٹ) میں پیٹرول ملے گا۔
ہر ماہ 4 روپے لیوی بڑھے گی اور ایک دن پیٹرول 200 روپے فی لیٹر ہو گا۔ پھر 40 روپے میں پیٹرول کا ساشے ملا کر گا۔
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) November 23, 2021
پیپلز پارٹی کے رہنما سید آغا رفیع اللہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کا مشہور جملہ دھراتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں سب سے پہلے آپ کو گھبرانا نہیں ہے۔
پاکستانیوں!! اپ نے سب سے پہلے گھبرانہ نہیںملک بھر میں تباہی سرکار کی منحوس حکومت جب سے آئی ہے، بجلی بند گیس بند روڈ بند اور ہسپتال بند چینی بند روٹی بند ایک چیز کھولا رہتا تھا پیٹرول پمپس وہ بھی کل سے بند ھوگا۔#MehngaPakistanNaManzoor pic.twitter.com/EosfaGRJhy
— Syed Agha Rafiullah (@SyedAghaPPP) November 24, 2021
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جب سے موجودہ حکومت آئی ہے بجلی بند، گیس بند، روڈ بند، اسپتال بند، چینی بند، روٹی بند تھی اب ایک چیز باقی تھی وہ پیٹرول پمپس بھی بند ہو گئے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے سابق مشیر اجمل خان وزیر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اسلام آباد میں دو گھنٹوں تک قطار میں لگنے کے بعد پیٹرول کے حصول میں کامیاب ہوئے۔
پٹرول پمپ F11 اسلام آباد تقریباً 2 گھنٹے لائن کے بعد پٹرول مل گیا۔۔۔ 👇 pic.twitter.com/E2GIPny9bV
— Ajmal Khan Wazir (@AjmalkWazir) November 24, 2021