مسودے میں عبوری حکومت کی طرف سے اقتدار کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی کے علاوہ اُن حالات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں فوج شہریوں کے خلاف مقدمے چلا سکے گی۔
مصر میں آئینی ترامیم کے لیے تشکیل دی گئی 50 رکنی کمیٹی نے ایک نئے مسودے کی منظوری دی ہے جس میں عبوری حکومت کی طرف سے اقتدار کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی کے علاوہ اُن حالات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں فوج شہریوں کے خلاف مقدمے چلا سکے گی۔
آئین میں نئی ترامیم کی منظوری کے لیے رائے شماری ضروری ہے۔ نیا آئین برطرف صدر محمد مرسی کی حکومت کی طرف سے بنائے گئے آئین کی جگہ لے گا۔
نئے آئین کی منظوری کے لیے آئندہ ماہ ریفرنڈم متوقع ہے۔
مسودے میں فوج کی طرف سے سویلین کے خلاف مقدمہ چلانے سے متعلق ترمیم بھی شامل ہے لیکن ایسا صرف اُنھی افراد کے خلاف ہو سکے گا جو فوج کے اہلکاروں یا تنصیبات پر حملوں میں براہ راست ملوث ہوں گے۔
دریں اثنا مصر میں انتظامیہ نے اتوار کو قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں موجود برطرف صدر محمد مرسی کے حامیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔
فوج نے رواں سال جولائی میں محمد مرسی کو ملک میں بڑے عوامی احتجاج کے بعد برطرف کر دیا تھا۔ اُن کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے جس میں اُنھیں تشدد پر اکسانے کے الزامات کا سامنا ہے۔