پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بالر محمد حسنین نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ کے پہلے اوور میں تین وکٹیں لے کر ہلچل مچا دی۔
اتوار کو سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد حسنین نے اپنے پہلے اوور کی دوسری اور تیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں جب کہ چوتھی گیند ڈاٹ ہوئی جس کے بعد پانچویں گیند پر بھی وہ ایک اور کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
اُن کی بگ بیش لیگ میں دبنگ انٹری کی خاص بات یہ بھی رہی کہ انہوں نے پہلے اوور میں کوئی رن بھی نہیں دیا۔
TRIPLE. WICKET. MAIDEN. ON. DEBUT. #BBL11 pic.twitter.com/73hCAB40aU
— KFC Big Bash League (@BBL) January 2, 2022
میچ میں محمد حسنین نے چار اوورز میں 20 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ٹیم کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف 28 رنز کی فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر بھی محمد حسنین کی بالنگ کے چرچے ہیں، سوشل میڈیا صارفین پاکستانی پیسر کی شان دار کارکردگی پر دل کھول کر داد دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ کارکردگی براہ راست دیکھنا، اُن کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا۔
What an honour to have watched this live. #BBL11 https://t.co/25wqQK52uq
— Reeanne Keena (@reeannekeena) January 2, 2022
یاسین خان نے ٹوئٹ کیا کہ بگ بیش لیگ کے اپنے ڈیبیو میچ میں محمد حسنین کی یہ کارکردگی کسی خوب صورت خواب کی تعبیر جیسی ہے۔
Dream Debut for Pakistan%27s Mohammad Hasnain in #BBL11Representing ST 4-1-3-20 vs AS#Hasnain #Pakistan #Cricket pic.twitter.com/9x0fucNJmX
— Yaseen Khan◻ (@ImYaseenM) January 2, 2022
اباز حسین نامی صارف نے محمد حسنین کو اسپیڈ گن سے تشبیہ دی جب کہ صارف ہارون نے ٹوئٹ کی کہ پاکستانی پیسرز کی الگ ہی کلاس ہے۔
Pakistani fast bowlers are different class🔥🔥 #BBL11 #Hasnain
— Haroon (@hazharoon) January 2, 2022
خیال رہے کہ محمد حسنین کے علاوہ شاداب خان، حارث رؤف، فخر زمان، احمد دانیال اور سید فریدون بھی بگ بیش لیگ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔