پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز7 اپریل سے شروع ہوگی

شیڈول کے مطابق پہلا میچ 7 اپریل، دوسرا 9 اپریل اور تیسرا و آخری ون ڈے میچ 11 اپریل کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد جمعہ سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے والا ہے۔ سیریز تین میچز پر مشتمل ہے جو پانچ دن میں ختم ہوجائے گی۔

شیڈول کے مطابق پہلا میچ 7 اپریل، دوسرا 9 اپریل اور تیسرا و آخری ون ڈے میچ 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز میں پاکستان ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد ہی کریں گے۔ انہی کی قیادت میں پاکستان نے ٹی 20سیریز ایک کے مقابلے میں تین میچوں سے جیتی ہے۔

پاکستانی اسکواڈ
جن کھلاڑیوں کو وی ڈے میچز کے لئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان ،آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز نے بھی اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ جیسن ہولڈر کی کپتانی میں دویندرا بشو، جوناتھن کارٹر، میگوئل کمنز، شینن گیبریل، شائی ہوپ، الزاری جوزف، ایون لیوس، جیسن محمد، ایشلے نرس، کیرن پاول، روومان پاول اور والٹن اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔