پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وائس آف امریکہ کے قمر عباس جعفری کو ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ پاکستان اپنے چاروں پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے ساتھ ساتھ دنیا کے دوسرے تمام ملکوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
دوسرے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو احساس ہے کہ امریکہ ایک عالمی طاقت ہے اور اسے امریکہ کی اہمیت کا بھی ادراک ہے۔ تاہم پاکستان چاہتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات صرف سیکیورٹی کی حد تک نہ رہیں بلکہ انکے دائرہ کار میں معاشی امور اور سرمایہ کاری بھی آنی چاہئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھا۔ جب پاکستان کے وزیر اطلاعات سے سوال کیا گیا کہ کیا اس کا کوئی خاص سبب ہے تو انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے وزارت داخلہ کا اہم محکمہ ہے اور وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ یہ محکمہ منی لانڈرگ روکنے کا اہم ذریعہ ہے۔ اس لئے وہ اسے خود اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔
مزید تفصیلات کیلئے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں:
Your browser doesn’t support HTML5