میچ کے آغاز پر پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے شان مسعود کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 75 رنز بنائے۔
شان مسعود پیٹ کمنس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اسی مجموعے پر اظہر علی بھی جوش ہیزل وڈ کا شکار بن گئے۔
پاکستان کو اننگز کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 74 رنز کے اسکور تک ایک بھی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا لیکن صرف چار رنز کے اضافے کے ساتھ ہی اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے جب کہ 100 رنز سے پہلے ہی پانچویں وکٹ بھی گر گئی۔
اظہر علی کو آؤٹ کرنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی خوشی منا رہے ہیں۔
پے در پے گرتی وکٹوں کو اسد شفیق کی بیٹنگ نے سنبھالا۔ انہوں نے یاسر شاہ کے ساتھ مل کر اسکور میں 84 رن کا اضافہ کیا۔
یاسر شاہ اگرچہ اسپن بالر ہیں لیکن انہوں نے بیٹنگ میں بھی اسد شفیق کا بھرپور ساتھ دیا۔
اسد شفیق سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے۔
یاد رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے اور ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔
کینگروز کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، پیٹ کمنس نے 3، جوش ہیزل وڈ نے دو اور لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیوی بالرز نے پاکستانی بلے بازوں کو 86.2 اوورز میں آؤٹ کر دیا۔