بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیر کے روز ایک بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق بم ایک پرانی گاڑی میں نصب تھا جو سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے سامنے کھڑی تھی اور دھماکا کرنے کے لیے ریموٹ کنٹرول استعمال کیا گیا۔
زخمیوں میں کم از کم چار کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ دھماکے کی زد میں آکر چار دکانیں بھی تباہ ہو گئیں۔