شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز پر بم حملے میں دو اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز پر بم حملے میں دو اہلکار ہلاک

قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں منگل کی صبح سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے بم حملے میں کم ازکم دو اہلکار ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ مرکزی قصبے میران شاہ میں پیش آیا جہاں سکیورٹی فورسز کی گاڑی شدت پسندوں کی طرف سے سڑک میں نصب بم سے ٹکرائی۔

افغان سرحد سے ملحق یہ قبائلی علاقے القاعدہ سے منسلک طالبان شدت پسندوں کا گڑھ مانے جاتے ہیں اور باور کیا جاتا ہے کہ یہ عسکریت پسند یہاں سے سرحد پار افغانستان میں اتحادی اور افغان سکیورٹی فورسز کے خلاف حملے کے علاوہ پاکستان میں بھی دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔