ڈاکٹر فوزیہ موسیقی ہی کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے عام شہریوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور قریب لانے کی کوشش میں ہیں۔
اسلام آباد —
پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈاکٹر فوزیہ کا تعلق تو تعلیم کے شعبے سے ہے لیکن اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے وہ موسیقی کو اہم ذریعہ سمجھتی ہیں۔
ڈاکٹر فوزیہ موسیقی ہی کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے عام شہریوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور قریب لانے کی کوشش میں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی بہت متحرک ہیں اور ڈاکٹر فوزیہ کے بقول امریکہ کے بارے میں منفی تاثر زائل کرنے کی ضرورت ہے۔