لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن اور تین بوگیاں نواب شاہ کے قریب باندی کے مقام پر اچانک پٹڑی سے اتر گئیں۔
پاکستان میں جنوبی صوبہ سندھ میں ایک ریل گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کا انجن اور تین بوگیاں نواب شاہ کے قریب باندی کے مقام پر اچانک پٹڑی سے اتر گئیں۔
زخمیوں کو نواب شاہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا اور تاحال اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
حادثے کی وجہ سے ریلوے ٹریک پر گاڑیوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہوگئی۔
پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران ریلوے ٹریک پر حادثات کے علاوہ شدت پسندوں کی طرف سے بھی ریل گاڑیوں اور لائینوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔