پاکستانی ماڈل ایان کے سامان سے پانچ لاکھ ڈالر برآمد

یہ رقم مبینہ طور پر ان کے سامان کے میں چھپائی گئی تھی اور اتنی بڑی رقم بیرون ملک ساتھ لے کر جانا غیر قانونی ہے۔

پاکستان کی صف اول کی ماڈلز میں شمار ہونے والی ایان علی کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر پانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک جانے کی کوشش میں تحویل میں لے گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہفتہ کی صبح اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے ایان علی دبئی کے لیے روانہ ہو رہی تھیں کہ کسٹم حکام نے ان کے سامان سے پانچ لاکھ ڈالر برآمد کیے۔

یہ رقم مبینہ طور پر ان کے سامان کے میں چھپائی گئی تھی اور اتنی بڑی رقم بیرون ملک ساتھ لے کر جانا غیر قانونی ہے۔

ایان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انھیں کسٹم کے اسپیشل جج کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

21 سالہ ایان حالیہ برسوں میں پاکستان کے شوبز میں تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماڈل تصور کی جاتی ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایک گانا گا کر خود کو سنگر کے طور پر بھی متعارف کروایا۔