|
پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ پاکستان نے پیر کے روز سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ (سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ )کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت وہ سعودی عرب سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ایک سال تک موخر ادئیگی کے ساتھ حاصل کرے گا۔
سعودی ترقیاتی فنڈ کےسی ای او، سلطان بن عبدل رحمان المرشد کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔
شہباز شریف نے ایک بیان میں تیل کی درآمد پر دی جانے والی مالی رعایت سے متعلق دستخطوں کا خیر مقدم کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایک سال تک موخر ادائیگی کے ساتھ تیل حاصل کرے گا۔
SEE ALSO: سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی؛ 'اصلاحات کے بغیر ہدف کا حصول ممکن نہیں'وزیر اعظم کے دفتر نے کہاکہ یہ پراجیکٹ پاکستان کے لیے پٹرولیم کی مصنوعات کی مستقل فراہمی کے ساتھ ساتھ فوری مالی بوجھ کم کرتے ہوئے اس کی اقتصادی صلاحیت کو مستحکم کرے گا۔
اس کے علاوہ سعو دی ادارہ مانسہرہ، خیبر پختونخوا میں میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو صاف پانی کی فراہمی کی ایک اسکیم کے لیے چار کروڑ دس لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔
پاکستان میں پیٹرولیم کی مصنوعات جو زیادہ تر سعودی عرب سے درآمد ہوتی ہیں ملک کے درآمدی بل کا بڑا حصہ ہیں۔
SEE ALSO: سعودی وفد کا دورۂ پاکستان: 'معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے پالیسی کا تسلسل ضروری ہے'ادائیگی کو موخر کرنے کی سعودی رعایت اسلام آباد کو مارچ میں آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ کے پہلے جائزے سے قبل اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے
اس رپورٹ کے لیے معلومات رائٹرز سے لی گئی ہیں۔