پاکستانی وزیرِ اعظم کے مشیر نے نے امریکی کانگریس کے وفد کو خطے میں امن و استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے پاک امریکہ تعلقات میں مسلسل بہتری پر ’’اطمینان‘‘ کا اظہار کیا ہے۔
اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی کانگریس کے تین رکنی وفد سے بات چیت میں کیا، جس نے اُن سے جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزارتِ خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ سرتاج عزیز اور امریکی وفد نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وزیرِ اعظم کے مشیر نے امریکی وفد کو خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
بیان کے مطابق سرتاج عزیز نے تجارت اور سرمایہ کاری خصوصاً توانائی کے شعبے امریکی سرمایہ کاری میں پاکستان کی خصوصی دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
مزید برآں ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں سمیت کانگریس اور پاکستانی پارلیمنٹ کے مابین روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
امریکی کانگریس کے وفد میں ایڈم کنزنجر، اسکاٹ پیرے اور جان وارگاس شامل تھے اور ان کے ساتھ اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی شریک تھے۔
وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ ماہ امریکہ کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا جسے حکومتی عہدیداروں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں فروغ کے لیے کامیاب قرار دیا تھا۔