دفتر خارجہ سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت اور عوام متاثرہ خاندانوں کے لیے دعاگو ہیں۔
پاکستان نے امریکہ کے شہر اوکلاہوما میں شدید آندھی اور طاقتور بگولے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت اور عوام متاثرہ خاندانوں کے لیے دعاگو ہیں۔
’’ہم خاص طور پر اُن معصوم بچوں اور اساتذہ کے لیے افسردہ ہیں جو کہ ملبے تلے دب گئے۔‘‘
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اوکلاہوما کے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
اوکلاہوما میں بگولے نے شدید تباہی مچائی جس سے درجنوں افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے جب کہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل تھے جو بگولے کے وقت اپنے اسکول میں تھے۔