اطلاعات کے مطابق ججز نظر بندی کیس کے مدعی اسلم گھمن نے مقدمے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن مشرف کے وکیل کے مطابق تاحال اس بارے میں عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
پاکستان کی ایک عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ہے۔
ہفتہ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔
سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
عدالت نے سابق فوجی صدر کے وکلاء کی طرف سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انھیں ایک دن کے لیے حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا۔
اس سے قبل اطلاعات کے مطابق ججز نظر بندی کیس کے مدعی اسلم گھمن نے مقدمے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن مشرف کے وکیل کے مطابق تاحال اس بارے میں عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
سابق فوجی صدر چار سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے مارچ میں پاکستان واپس آئے تھے جہاں ان پر ججز نظر بندی کیس، بینظیر بھٹو قتل کیس اور بلوچ قوم پرست بزرگ رہنما نواب اکبر بگٹی کے قتل کے مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
مشرف کو گزشتہ ماہ گرفتاری کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر وہیں رکھا گیا ہے۔