ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں افغانستان کی نسبتاً کمزور ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر تنقید کی جا رہی ہے تو وہیں سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ بحث کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بعض دل جلے مختلف انداز سے اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ جذباتی وابستگی رکھنے والے فینز کو یہ ہار ہضم نہیں ہو رہی۔
ایسے ہی کچھ صارفین نے شکایتی انداز اپنایا ہوا ہے تو کچھ طنزیہ انداز میں تنقید کے تیر برساتے نظر آرہے ہیں جبکہ بیشتر صارفین نے افغانستان کو اس کی جیت پر مبارکباد بھی دی ہے۔
ایک صارف اقبال نے افغانستان کے کھلاڑیوں کو اپنا بھائی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جیت کی انہیں خوشی ہے افغان عوام ہمارے بھائی ہیں۔
Afghanistan win the Cricket Match against Pakistan we are so happy for this winningAll Afghans are brothers Write your opinion pic.twitter.com/szgCFdrPEW
— Iqbal (@Iqbal88337798) May 25, 2019
ڈاکٹر عظیمی نامی ایک صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ وہ افغانستان کی جیت پر خوش ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے افغان عوام کو مبارکباد دی ہے۔
I%27m really happy today that Afghans won this cricket match v/s Pakistan and congratulate to all Afghans Everywhere they are, I am really happy today and I hope you as well! @Drazemi pic.twitter.com/gIo7nKw08g
— Doctor Azemi (@AzemiDoctor) May 25, 2019
نذیر احمد کے بقول یہ میچ افغانستان کے ہیروز کی فتح ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں اسے افغانستان کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی دی۔
Finally victory comes over nomber oid cricket team. Great to celebrate this moments. Afghanistan heroes win the cricket match against pakistan. Congratulations to all. pic.twitter.com/oiiuxTlzXp
— Nazir Ahmad (@Afghani43175929) May 25, 2019
دوسری جانب راج صادق نامی ایک کرکٹ فین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ شکستوں کے باوجود امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان عالمی کپ میں ضرور فتح حاصل کرے گا۔
In the crazy world of Pakistan cricket:10 ODI losses in a row19 losses out of 23 matches in all formatsWarm-up loss to AfghanistanLack of match-practice for several playersFitness concerns over some playersBut they could still go on and win the World Cup#CWC19
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) May 24, 2019
اس بحث نے اس وقت ایک نیا رخ اختیار کرلیا جب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہیں باب وولمر کے بعد مکی آرتھر کی فکر ہے۔ باب وولمر ویسٹ انڈیز میں ہونے والے 2007 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے کوچ تھے۔ پاکستان کی آئرلینڈ کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کے چند روز بعد ہوٹل کے کمرے سے ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب ووالمر کا غم نہیں بھولے۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2019
باب وولمر کی موت پر اس وقت مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں تھیں بعض لوگوں کا خیال تھا کہ وہ پاکستان کی شکست کا صدمہ برداشت نہیں کر پائے تھے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کشی کی۔ بہرحال وفاقی وزیر کے اس ٹویٹ پر سفینہ نامی ایک خاتون نے کچھ یوں جواب دیا۔
کیا مطلب ہے اپکا انکی جان کو خطرہ ہے اور اپکو انکے مارے جانے کی اطلاع ہے یہ تو انٹرنیشنل نیوز بریک کی ہے آپ نے ؟اللہ خیر 😳😳😳
— Safina ☕ (@sheikhsafina) May 24, 2019
ایک صارف نے فواہد چوہدری کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نہ خود پریشان ہوں اور نہ ہی دوسروں کو کریں۔
افغانستان سے ہار کر کوچ کو پیغام دیا ہے ذہنی طور پر تیار رہنا کہیں پچھلے والے کی طرح ٹینشن نا لے لینا اور ہمیں بھی نا دینا
— Warden_Of_Zanjan (@Abraham51214) May 24, 2019
وفاقی وزیر کی ٹویٹ پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حساس موضوع پر فواد چوہدری کو ایسا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔ حیدر نامی صارف کا کہنا ہے کہ انہیں چوہدری فواد حسین کی جانب سے اس طرح کے ٹویٹ کی امید نہیں تھی۔
سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو ٹیلنٹ نظر ہی نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ باب وولمرکے مقابلے میں مکی آرتھر سے نمٹنا آسان نہیں۔
باب وولمر نے عزت سے موت کو گلے لگا لیا۔مکی سے جان چھڑانا آسان کام نہیں۔ لیکن دونوں میں قدر مشترک شخص انضمام الحق ہے۔ سلیکشن کمیٹی کا حال رویت حلال کمیٹی جیسا ہے جسے دور کھڑا ٹیلنٹ دکھائی نہیں دیتا؟؟؟
— Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) May 25, 2019
مانی نام کے ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں کو دی جانے والی مراعات کو ان کی کارکردگی سے مشروط کر دیا جائے۔ جو اچھی کارکردگی دکھائے انعام بھی صرف اسے ہی ملے۔
ان کی مراعات فوراً کم کر دیں اور بحالی کرنے کا نوٹس کارکردگی میں بہتری کے ساتھ مشروط کردیں۔ بس پھر فرق دیکھیں✍️
— MANI (@M4_MANI) May 24, 2019
ڈاکٹر سلمان رشید نامی صارف نے کہا کہ سنہ 2007 میں بھارت بھی بنگلادیش سے ہار گیا تھا۔ 2011 میں انگلینڈ آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہوا تھا۔ پاکستان وارم اپ میچ ہارا ہے جلد کھیل میں واپس آئے گا حوصلہ رکھیں۔
Stay positive team #Pakistan @TheRealPCB India lost group match against Bangladesh in 2007,England lost to Ireland in most important quarterfinals 2011 WC. We just lost a warm up game,we know how good their bowling attack is. InshaAllah will comeback stronger
— Dr Salman Rasheed (@DrSalmanRasheed) May 24, 2019
میاں محمد عظیم نے کھیل میں بھی سیاست کی مثال کو پس پردہ نہیں رکھا اور آئی ایم ایف کے پاس جانے سمیت کئی اہم سیاسی واقعات کو شکست سے جوڑنے کی کوشش کی۔ جبکہ انہوں نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
Stay positive team #Pakistan @TheRealPCB India lost group match against Bangladesh in 2007,England lost to Ireland in most important quarterfinals 2011 WC. We just lost a warm up game,we know how good their bowling attack is. InshaAllah will comeback stronger
— Dr Salman Rasheed (@DrSalmanRasheed) May 24, 2019
واضح رہے کہ افغانستان نے ورلڈ کپ وارم میچ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لئے 263 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے آخری اوور میں حاصل کر لیا تھا۔