پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ممتاز علی شاہ کی گاڑی پر ماڈل کالونی میں ملیر چیک پوسٹ کے قریب مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہفتہ کو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ممتاز علی شاہ کی گاڑی پر ماڈل کالونی میں ملیر چیک پوسٹ کے قریب مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
حملہ آوروں جائے وقوع سے فرار ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی میں ہدف بنا کر قتل کرنے، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسی وارداتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے وہاں رینجرز کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
اب تک درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ ایک روز رینجرز نے ایک کالعدم تنظیم کے دو مبینہ ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔
گزشتہ ہفتے کراچی ہی میں نیوی کے ایک افسر کو بھی نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔