کراچی: دوبارہ الیکشن کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کراچی کے ان پولنگ اسٹیشنوں کے لئے ایک لاکھ 75 ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کا عمل بدھ کو شروع کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کراچی کے ان پولنگ اسٹیشنوں کے لئے ایک لاکھ 75 ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔


انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف گزشتہ چند روز سے کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہوں پر ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کے روز بھی کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔


گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کراچی کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کے دوران دھاندلیوں کے ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد 19 مئی کو شہر کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔