شمالی وزیرستان پریس کلب کے صدر ملک ممتاز بدھ کی سہ پہر اپنے گھر جا رہے تھے کہ انھیں میران شاہ کے قریب پل چرخی کے علاقے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ایک صحافی کو ہلاک کردیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان پریس کلب کے صدر ملک ممتاز بدھ کی سہ پہر اپنے گھر جا رہے تھے کہ انھیں میران شاہ کے قریب پل چرخی کے علاقے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
ملک ممتاز پاکستانی روزنامہ جنگ اور دی نیوز سے وابستہ تھے۔
تاحال کسی فرد یا گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حکام اسے طالبان شدت پسندوں کی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔
وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں 2005ء سے اب تک متعدد صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔