پاکستان کی طرف سے ناصر جمشید نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے
اسلام آباد —
پاکستان نے چنائی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں میں سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کرلی۔
اتوار کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔
بھارت کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور محض 29 کے مجموعی اسکور پر اس کے پانچ بلے باز آؤٹ ہوچکے تھے۔ لیکن بعد میں سریش رائنا اور کپتان دھونی نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ رائنا 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مہندرا سنگھ دھونی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
پاکستان کی طرف سے جنید خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عرفان اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا اور ابتدائی بلے باز محمد حفیظ پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ لیکن ناصر جمشید نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
پاکستان نے انچاسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایک روزہ ٹیم میں شامل کیے گئے شعیب ملک نے اس میچ میں فاتحانہ شاٹ کھیلا۔ انھوں نے 34 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بھارت کی طرف سے بھوونیشور کمار نے دو، ایشانت شرما اور ڈِنڈا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
سیریز کا دوسرا میچ تین جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔