پاکستان کی اقتصادی مشکلات کا سبب چینی قرضے یا کچھ اور؟

  • قمر عباس جعفری

گوادر کی بندرگاہ پر ایک بحری جہاز میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے سامان لادا جار ہا ہے۔ 16 اپریل 2016

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت جن اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے اس کی وجہ چینی قرضے ہیں۔

جبکہ پاکستان کے اقتصادی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ پاکستان کو درپیش اقتصادی مشکلات کی وجہ چین کے قرضے ہیں اور یہ کہ اب جب کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرضے کی باقاعدہ درخواست کردی ہے ۔کیا اس کے پاس اس کے علاوہ بھی کوئی متبادل تھا۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نیوئٹ نے جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی طرف سے اپنی معاشی مشکلات سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے سے باضابطہ طور پر قرض فراہم کرنے کی درخواست دینے سے متعلق پوچھے گئے سوا ل کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کی" ایک وجہ چینی قرض ہے۔"

محکمہ خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ' آئی ایم ایف' سے قرض کے حصول کے لیے دی گئی درخواست کا جائزہ میرٹ پر لے گا۔

وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری نے پاکستان اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور امریکہ کے ایک تھینک ٹینک کیٹو انسٹی ٹیوٹ کی سحر خان سے گفتگو کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اس بارے میں موقف کے حوالے سے ڈاکٹر اشفاق حسن خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات کا سبب چینی قرضے نہیں ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے اس آڈٰیو لنک پر کلک کریں۔

Your browser doesn’t support HTML5

آئی ایم ایف اور پاکستان کے لیے چین کے قرضے