وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے تاکہ وہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔
اسلام آباد —
پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود حکومت خواتین کی تعلیم کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
اسلام آباد میں جمعہ کو ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ سوات سے تعلق رکھنے والی نو عمر ملالہ یوسفزئی نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جو عَلم بلند کیا ہے وہ سب کے لیے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔
’’یہ میرا قوم کی بیٹیوں سے وعدہ ہے کہ ہم ان کو وہ تمام سہولتیں فراہم کریں گے جو ان کی تعلیم و تربیت میں معاون ثابت ہوں گی۔‘‘
اُنھوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں تعلیم کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ ’’یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ایک قوم کے افراد جتنے تعلیم یافتہ اور با صلاحیت ہوں گے اس کی ترقی کا معیار اتنا بلند ہو گا۔‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے تاکہ وہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔
’’ہماری کوششوں کا محور زراعت، انجینیئرنگ، طب اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اول درجے کے ماہرین پیدا کرنے کے لیے ہونا چاہیے تاکہ ہم اپنے عوام کا معیار زندگی بلند کر سکیں۔‘‘
اُنھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی کوشش ہے کہ خواتین کو مردوں کے برابر مساوی حقوق حاصل ہوں تا کہ پاکستانی معاشرہ متوازن انداز میں آگے بڑھے اور ملک ترقی کی منزلیں طے کرتا رہے۔