مصباح الحق نے کہا ہے کہ غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کا پاکستان میں آ کر کھیلنے سے مسلسل انکار پاکستان کے ایک نمایاں ٹیسٹ کرکٹ ٹیم بننے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کا پاکستان میں آ کر کھیلنے سے مسلسل انکار پاکستان کے ایک نمایاں ٹیسٹ کرکٹ ٹیم بننے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہے۔
مارچ 2009ء میں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سے کوئی غیر ملکی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئی۔
گزشتہ ماہ اُمید کی جا رہی تھی کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اس نے اپنا یہ دورہ بھی ملتوی کر دیا تھا۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے جہاں کپتان مصباح الحق نے پیر کو کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ہمارے لیے ایک مسئلہ ہے، جب آپ اپنی سر زمین پر دنیا کی بہترین ٹیموں سے نہیں کھیلتے تو یہ بڑا مشکل ہے کہ آپ نمبر ون ٹیم بن سکیں۔
جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ نے کہا کہ وہ ماضی میں پانچ مرتبہ پاکستان جا چکے ہیں لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں اُنھیں سکیورٹی کے حوالے سے سنگین تشویش ہے۔