پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہونے والی اس سیریز میں دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں جائیں گے۔
اسلام آباد —
پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو رواں ماہ ہونے والے دورہ زمبابوے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔
مصباح الحق دورہ زمبابوے کے دوران ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ محمد حفیظ ٹی ٹونٹی کے کپتان ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان کو اس دورے کے لیے ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہونے والی اس سیریز میں دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 23 اگست کو جب کہ دوسرا ٹی ٹونٹی 24 اگست کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔
پہلا ایک روزہ میچ 27 اگست کو دوسرا 29 کو جب کہ آخری ون ڈے 31 اگست کو ہرارے میں ہوگا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 ستمبر کو ہرارے میں جب کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 ستمبر کو بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں ناصر جمشید اور محمد عرفان کو شامل نہیں کیا جب کہ یونس خان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹیسٹ اسکواڈ: مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، عمران فرحت، اسد شفیق، خرم منظور، عدنان اکمل ، فیصل اقبال، یونس خان، اظہر علی، جنید خان، وہاب ریاض، سعید اجمل، عبدالرحمان ، راحت علی، احسان عادل
ون ڈے اسکواڈ: مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، ناصر جمشید، اسد شفیق، عمراکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان، احمد شہزاد، عمر امین، حارث سہیل، اسد علی،انور علی اور عبدالرحمن۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: محمد حفیظ (کپتان)، ناصر جمشید،عمراکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، شعیب مقصود، احمد شہزاد، عمرامین، سہیل تنویر، انورعلی، ذوالفقار بابر، اسد علی، حارث سہیل اور جنید خان۔