عبدالرزاق اور شعیب ملک کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن دونوں کھلاڑی اس میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔
اسلام آباد —
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبد الرزاق اور شعیب ملک زخمی ہونے کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا کہ شعیب ملک کی انگلی میں لگنے والی چوٹ تاحال ٹھیک نہیں ہوئی اور عبد الرزاق ہمسٹرنگ انجری( ٹانگ کا پٹھہ کھنچنے) کے باعث ان فٹ ہوگئے ۔
دونوں کھلاڑی جنوبی افریقہ میں ہونے والی سیریز میں شرکت کیے بغیر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔
عبدالرزاق اور شعیب ملک کو متحدہ عرب امارات میں ہونے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن دونوں کھلاڑی اس میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔
یہ سیریز جنوبی افریقہ نے دو، صفر سے جیت لی تھی۔
جنوبی افریقہ میں ہونے والی سیریز میں 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں۔
پاکستانی باؤلر محمد عرفان زخمی ہونے کی وجہ سے پہلے ہی اس سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 نومبر کو جوہانسبرگ جب کہ دوسرا 22 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔