وہاب ریاض کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ سابق نائب کپتان محمد حفیظ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
پندرہ رکنی ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی نے کیا جس کی صدارت معین خان نے کی۔
پاکستان آئندہ ماہ دورہ سری لنکا میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی سیریز کھیلے گا۔
پاکستان کرکٹ کی دونوں ٹیموں کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔
پی سی بی حکام کے مطابق خرم شہزاد، خرم منظور، شان مسعود، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق کے علاوہ عمر اکمل، سرفراز احمد، سعید اجمل، عبدالرحمان بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وہاب ریاض کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد حفیظ اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
فاسٹ باؤلر عمر گل زخمی ہونے کے باعث دونوں اسکواڈ میں شامل نہیں جب کہ بلاول بھٹی بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔