اعلان کردہ تیس کھلاڑیوں میں سابق کپتان شعیب ملک اور وکٹ کیپر کامران اکمل بھی شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال مارچ میں بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
ان کھلاڑیوں میں سابق کپتان شعیب ملک اور وکٹ کیپر کامران اکمل بھی شامل ہیں۔ محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
شعیب ملک گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم انگلی میں چوٹ لگنے کے باعث انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 مارچ سے چھ اپریل تک بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔
پاکستانی ٹیم : محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہ زیب حسن، ناصر جمشید خرم منظور، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمر اکمل ( وکٹ کیپر )، حارث سہیل، یاسر عرفات، یاسر شاہ، حماد اعظم، کامران اکمل ( وکٹ کیپر )، شاہد خان آفریدی، زوہیب احمد، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، بلاول بھٹی، انور علی، اسد علی احسان عادل، محمد طلحہ ، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، رضا حسن، عبدالرحمن، سرفراز احمد ( وکٹ کیپر)۔
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ذکر رہی ہے جب کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان چوتھے نبمر پر ہے۔