جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 13 ہلاک

پاکستان میں مقامی حکام نے کہا ہے کہ جمعہ کو جنوبی وزیرستان میں ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغان سرحد کے قریب سراروغہ کے علاقے میں کی گئی اس کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

بغیر ہوا باز کے پرواز کرنے والے جاسوس طیارے سے کیے گئے اس میزائل حملے میں جانی نقصان کی مصدقہ تفصیلات کا حصول تقریباً ناممکن ہے کیونکہ یہ علاقہ طالبان جنگجوؤں کا گڑھ مانا جاتا ہے اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی پہنچ سے باہر ہے۔