چین کے وزیراعظم ون جیا باؤ رواں ہفتے تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی وزیراعظم 17 دسمبر کو شروع ہونے والا یہ دورہ اپنے پاکستانی ہم منصب یوسف رضا گیلانی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
بیان کے مطابق ”چین پاکستان کا سچا اور انتہائی قابل اعتماد دوست ہے“ اور پاکستان کی حکومت اور عوام چینی وزیر اعظم کا پُرجوش استقبال کرنے کے لیے منتظر ہیں۔