فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مزید کوششیں کرے اور دنیا کوپاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کسی طور قبول نہیں ہوگی۔
صدر سرکوزی نے یہ بات اپنے چار روزہ دورہ بھارت کے آخری دن کہی۔ ممبئی کے 2008ء میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ہوٹل تاج میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران فرانسیسی رہنمانے دنیا بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے تعاون پر زور دیا۔
واضح رہے کہ ممبئی حملوں کا الزام لشکر طیبہ نامی کالعدم عسکری تنظیم پر لگایا جاتا ہے ۔ ان حملوں میں 166افراد ہلاک ہوگئے تھے۔